پانی کو ذخیرہ کرنا ملک کا بنیادی مسئلہ ہے ،صدر مملکت

October 19, 2018

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پانی کو ذخیرہ کرنا ملک کا بنیادی مسئلہ ہے ۔

پانی کے بحران پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کےلئے پانی کی دستیابی اور اسے ذخیرہ کرنے کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ زراعت کے جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا۔