افغان انتخابات کے دوران دھماکے،16افراد ہلاک

October 20, 2018

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران 3 مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 16افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبےغورمیں شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے ،کابل میں بھی3 دھماکے ہوئے جن میں2پولیس اہلکار اورشہری سمیت 4افرادزخمی ہوئے۔

دارالحکومت کابل میں3 پولنگ اسٹیشنزپردھماکےرپورٹ ہوئے ، قندوز میں مارٹر حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق قندوز شہر پر کم از کم 10 مارٹر داغے گئے ۔