ٹیسٹ بولرز رینکنگ، عباس تیسرے نمبر پر آگئے

October 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بولرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس 10 درجے کی بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ کھیل کر ٹیسٹ بولرز میں 829 پوائنٹس کے ساتھ یہ رینکنگ حاصل کی ہے ۔

اس سے قبل محمد عباس 13 ویںنمبر پر موجود تھے تاہم نئی جاری کردہ رینکنگ میں اب وہ تیسرے نمبر پر آ چکے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں 899 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر 882 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقی بولر ربادا ہیں۔