’زرداری کے بیان سے مری ڈیکلریشن کی بلی تھیلے سے باہر آگئی‘

October 21, 2018

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے بیان سے مری ڈیکلریشن کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ۔

آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پی پی رہنما کو سہارے سے اسمبلی لایا جاتا ہے وہ کیا قرار داد لائیں گے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ آصف زرداری اس لئے پریشان ہیں کہ حسین لوائی اور انور مجید طوطے کی طرح بول رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سب سے پہلے ایان علی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی سامنے لائی جائیں۔