’فواد خان کی آنکھیں بہت سحر انگیز اورخوبصورت ہیں‘

October 23, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اور بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا تو پاکستانی اداکار فواد خان سے متاثر تھےہی لیکن بالی ووڈ کی ’ ڈریم گرل‘ دپیکا پڈوکون بھی فواد خان کی دیوانی نکلیں۔

فلم ’پدماوت‘ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پرُکشش اداکار فواد خان کی آنکھیں بہت سحر انگیز، گہری اور بے حد خوبصورت ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، دوران شو انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق اور پسند ناپسند کے حوالے سے کئی باتیں اپنے مداحوں سے شیئرکیں۔اس دوران کرن جوہر نے دپیکا سے پوچھا بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت اور گہری آنکھیں کس کی ہیں؟

کرن جوہرکے سوال کا جواب دیتے ہوئے دپیکا نے کہ اداکار فواد خان کی آنکھیں بہت سحر انگیز اورخوبصورت ہیں ،جس پر میزبان کرن جوہر بھی دپیکا کے جواب سے متفق ہوئے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی کہا تھا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میری خواہش ہے میں علی ظفر کے ساتھ ایک بار پھر کام کروں اور پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی بھی بہت خواہش ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ فواد خان ہماری انڈسٹری کے بہترین اداکار ہیں اگر مجھے موقع ملا تو ایک بار ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی۔