بلوچستان میں انسداد خسرہ مہم کیلئے انوکھی سواری

October 27, 2018

بلوچستان میں انسداد خسرہ مہم کےلیے محکمہ صحت کے اہلکاروں نے دشوار گزار مقامات پر پہنچنے کےلیے اونٹوں کو سواری کےلیے استعمال کیا ۔

15اکتوبر سے شروع ہونے والی اِس مہم میں اب تک ہزاروں بچوں کو خسَرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں مگر ضلع واشک میں بچوں کو خسرے کے ٹیکے لگانے کےلیے محکمہ صحت کے اہلکاروں کو اونٹوں کی مدد سے پہنچنا پڑا۔

حکام کے مطابق ضلع چاغی میں 43 ہزار ،نوشکی میں 29 ہزار، واشک میں 23 ہزار سے زائد بچوں کو خسرے کے ٹیکے لگائے گئے۔

صوبے میں جنوری سے جون 2018 تک 35 مرتبہ خسرے کی وبائی پھیلی، 1243بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی،ان میں سے 39 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ 57 فیصد بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگتے ہی نہیں۔

12 روزہ مہم کے دوران 9 ماہ سے پانچ سال تک کے 21 لاکھ بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔