میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہوگیا

October 28, 2018

کراچی سمیت سندھ کے 37 میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے آج صبح شروع ہونے والا این ٹی ایس کا پرچہ گزشتہ رات ہی آؤٹ ہوگیا ۔

اس سلسلے میں تحقیقات کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،جبکہ مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


ذرائع کے مطابق کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کالج، سندھ میڈیکل کالج سمیت سندھ کے مختلف 37 کالجز میں داخلوں کے لئے کراچی، حیدرآباد، دادو، لاڑکانہ اور کراچی میں نقل مافیا نے گزشتہ رات کو ہی یہ پرچہ آؤٹ کر دیا۔

سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے صوبہ بھر کے امیدواروں کو رات کو ہی یہ پرچہ مل چکا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو ہی اس سلسلے میں کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں اور آج صبح تک مافیا کے کارندوں سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔