ہیری اور میگھن سے مشابہت رکھنے والا دیوہیکل کیک تیار

November 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی بیکر نے پرنس ہیری اور میگھن سے مشابہت رکھنے والا دیوہیکل کیک تیار کر کے اس جوڑی سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کر دیا ہے

اس ماہر بیکر نے 300سے زائدانڈے ، بٹر ،آٹا، شوگراورآئسنگ کی مدد سے یہ لائف سائز کیک تیارکیا ہے جس میں پرنس ہیری اور میگھن کے گھر آنیوالے ننھے مہمان کیلئے کتاب اور ایک بکٹ بھی دکھائی گئی ہے ۔

لارا نے لگ بھگ 300گھنٹوں کی لگا تار محنت کے بعد اس دیوہیکل کیک کو مکمل کیا ہے اور کیک کی شکل میں بنائے پرنس ہیر ی اور میگھن کے چہرے کے نقوش کر نہایت صفائی سے بنانے کی کوشش کی ہے جسے دیکھ کر آرٹسٹ کی محنت اور مہارت داد نہ دی جائے تو یقیناً غلط ہو گا ۔

اس سے قبل بھی کئی حیرت انگیز کیک اور نامور شخصیات کے کیک کے مجسمے بنا کر داد وصول کر چکی ہیں جن کی یہ شاہکاربرطانیہ میں جاری انٹرنیشنل کیک شو کی زینت بنایا گیا ہے ۔