انسانی دماغ کی طرح چلنے والا دنیا کا پہلا سپر کمپیوٹر

November 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

انسانی دماغ کی طرح کام کرنے والا دنیا کا پہلا اور سب سے بڑا سپر کمپیوٹر اسٹارٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ کمپیوٹر ایک سیکنڈ میں 20؍ کروڑ حسابات کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، مانچسٹر یونیورسٹی کے محققین کے تیار کردہ 15؍ ملین پائونڈز مالیت کے اس کمپیوٹر میں رواں ہفتے ہی دس لاکھ کور پر مشتمل پراسیسر نصب کیا گیا ہے اور اس کا نام SpiNNaker Machine رکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمپیوٹر کو پارکنسنز جیسی دماغی اور نفسیاتی بیماریوں اور ان کے دماغ پر اثرات پر تحقیق کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کے سرکردہ سائنسدان اسٹیو فربر نے کہا کہ یہ کمپیوٹر ان طریقوں کو تبدیل کر دے گا جن کے تحت روایتی کمپیوٹرز استعمال کیے جاتے ہیں، ہم نے ایسی مشین تیار کی ہے جو روایتی کمپیوٹر کی بجائے کم و بیش دماغ کی طرح ہی کام کرتی ہے۔

اس پروجیکٹ بنیادی مقصد مائیکرو پراسیسر میں موجود چپ کو انسانی دماغی خلیوں (نیورونز) کی طرز پر استعمال کیا جائے۔