ڈیٹا چوری ہونے پر بینکوں کا مشاورتی اجلاس

November 06, 2018

ویزا اور ڈیبٹ کارڈز کا دیٹا چوری ہونے پر بینکوں نے مشاورت تیز کردی ہے، اس بارے میں ہونے والے اجلا میں صارفین کےلئے انٹرنیشنل پے منٹس پر اوپری حد لگانے کے آپشن پر غور کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 10ہزار ویزا اور ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری ہوا ہے، بینکوں کی طرف سے صارفین کی رقم محفوظ رکھنے کےلئے بینکنگ نظام کو مزید موثر بنانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بینکوں کی جانب سے مانیٹرنگ ٹولز میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیٹ بینک نے عالمی پے منٹس کرنے والے کارڈز عام صارفین کو دینے پر اعتراض کیا۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ بیرون ملک سفر نہیں کرتے ان کے لیے اندرون ملک استعمال کے کارڈز بہتر آپشن ہے۔

ماہرین کے مطابق چپ کارڈز کو زیادہ فروغ دینے سے ہیکنگ کے امکانات کم کیے جا سکتے ہیں۔