5ہزار افراد کیلئے پُر لطف دعوت کا اہتمام

November 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین میں ہزاروں افراد کیلئے پُر لطف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں ،بڑوں سمیت بزرگوں نے بھی شرکت کی اور خو ب مزے سے مفت کی دعوت اُڑائی۔

چین میں منعقد کی گئی اس پرلطف دعوت میں بچوں، بڑوں اور بزرگوں سمیت 5ہزار افراد نے شرکت کی اور ماہر چیف کے تیار کردہ انواع اقسام کے روایتی پکوان خوب مزے سے کھائے اور اس ایونٹ کو بیحد انجوائے کیا۔

منفرد نوعیت کی یہ تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے جب تقریب کے دوران مختلف میوزک اور ڈانس پرفارمنس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔