بیلاروس میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا

November 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بیلاروس میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہو گیا ہے جس میں میزبان ملک سمیت مختلف ممالک سے آئے معروف ڈیزائنرزحصہ لے رہے ہیں۔

5روزہ اس فیشن ویک کے دوران سال2019موسم گرما اور بہارکی مناسبت سے معروف ڈیزائنرز اپناکلیکشن پیش کررہے ہیں جبکہ کئی نئے ڈیزائنرز بھی رواں برس اس ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلزمختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیر رہی ہیں۔

7 نومبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 11نومبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس دوران فیشن کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی۔