ڈی سی کا اسپیشل بچوں کے مرکزکا دورہ اساتذہ سمیت20ملازمین غیر حاضر

November 10, 2018

نواب شاہ (بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفراچانک دورے پر جب گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمپلیکس اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نواب شاہ ک پہنچے تو 20 سے زائدعملہ و اساتذہ غیرحاضر تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے کہا کہ اسپیشل بچوں کے ادارے میں اسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔