انڈونیشیا طیارہ حادثہ، ریسکیو کام روک دیا گیا

November 11, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


سمندر میں گر کر تبا ہ ہونے والے انڈونیشین طیارے کے مسافروں کی تلاش کا کام دو ہفتے بعد روک دیا گیا۔

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو حکام کے مطابق سمندر سے مزید کچھ نہ ملنے کے بعد سرچ آپریشن روک دیا ہے، اس دوران انسانی باقیات سے بھرے 196 بیگز سمندر سے نکالے گئے ہیں۔

طیارہ حادثے میںہلاک ہونے والوں میں سے 79 افراد کی شناخت کرکے لاشیں ورثا کےحوالےکردی گئی ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا لیکن اب تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضحرہے کہ 29 اکتوبر کو جاواکے سمندر میں مسافر طیارہ گرنے سے تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔