ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی والدہ انتقال کرگئیں

November 12, 2018

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)محمد رفیق مرحوم کی بیوہ، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری ، بلال خان سوری، ہاشم خان سوری کی والدہ، ڈاکٹر محمد شعیب شاہ اور اظہر سلطان کی خوشدامن انتقال کرگئیں، نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کینٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ چلتن ہائوسنگ اسکیم ایئرپورٹ روڈ پر ہو گی۔ درایں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پر دِلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔