’’جعلی اکائونٹ :یہ کھوج لگانا ہے پیسے کہاں سے آئے ،کہاں گئے ‘‘

November 12, 2018

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہےکہ صرف اکاؤنٹ پکڑنےسے ایف آئی اے کا کام ختم نہیں ہوجاتا ، یہ کھوج لگانا ہےکہ پیسے کہاں سے آئے کہاں گئے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنے اکاؤنٹس نکالے جارہے ہيں ان سے پیپلز پارٹی ، سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں، تاثر یہ بنایا جارہا ہے سارےجعلی اکاؤنٹس کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے،یہ بات سراسر غلط ہے ۔

سعید غنی نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے فواد چودھری اور فیاض الحسن چوہان کو جس کام کے لیے رکھا ہے وہ اعلی طریقے سے انجام دے رہے ہيں ۔