چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پروٹوکول کے بعد چیف جسٹس ہائوس اور ججز ریسٹ ہائوس پر تعینات پولیس کی اضافی نفری بھی واپس کردی

November 13, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوارالحق نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنے پروٹوکول کے بعد چیف جسٹس ہائوس اور ججز ریسٹ ہائوس پر تعینات پولیس کی اضافی نفری بھی واپس کردی ۔ واپس بھجوائی جانے والی نفری میں 18 پولیس اہلکار اور ایک مجاہد سکواڈ کی گاڑی شامل ہے۔ پولیس کے یہ دستے 2009 ءسے چیف جسٹس ہائوس اور ججز ریسٹ ہائوس پر تعینات تھے۔