سب سے لمبی ،سنہری اور گھنی زلفیں کس کی

November 13, 2018

لیتھونیا میں لمبے بالوں والی حسیناؤں کے درمیان سالانہ انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


خواتین کے لمبے خوبصورت بال کو ان کے حسن اور شخصیت کوچار چاند لگاتے ہیں جن کے لئے وہ طرح طرح کے جتن کرتی دکھائی دیتی ہیں۔لیتھونیا میں بھی ایک ایسے ہی دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب سے زیادہ لمبی زلفوں والی185 حسینائیں شرکت کیلئے پہنچیں۔

اس سالانہ مقابلے میں خواتین سمیت نو عمر لڑکیاں بھی شریک ہوئیں جنہوں نے لمبے لمبے حسین بالوں کو لہراتے ہوئے ریمپ پر حسن کے جلوے بکھیرے۔ججز نے تمام خواتین کے بالوں کی پیمائش کی اور انہیں بالوں کی لمبائی کے مطابق پوائنٹس دئیے۔تمام شرکاء میں 5.1فٹ لمبے بالوں والی 26سالہ حسینہ پہلا انعام جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔