سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی 10 لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور

November 14, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمداقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےنجی ادارے وہزاروں ایکڑاراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق نیب انکوائری کے خلاف سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی 10 لاکھ روپے کے عوض 12دسمبرتک ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرتےہوئے انہیں حکم دیاہےکہ درخواستگزار فوری طورپر نیب انکوائری کی تفتیش میں شامل ہوجائیں، عدالت عالیہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اورنیب پراسکیورٹر کو بھی نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیاہے۔