اسٹیٹ بینک کی صارفین کو فون پر تفصیل نہ بتانےکی ہدایات

November 14, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک کی جانب سے صارفین کو فون پر تفصیل نہ بتانےکی ہدایات کی گئی ہیں،اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے کے مطابق بینک صارفین کبھی اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل ٹیلیفون کال پر نہ دیں،اعلامیے میں کہاگیا کہ اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکس کبھی صارفین سے کارڈ نمبر یا پاس ورڈ نہیں مانگتے،ذاتی معلومات افشاہونے کی صورت میں اپنے بینک اور اسٹیٹ بینک کو آگاہ کریں۔