لیڈی وارڈن اور کلرک نوکری سے کیوں برطرف ہوئے؟

November 14, 2018

چیف ٹریفک آفیسر لاہور لیاقت علی ملک نے ناجائز تعلقات ثابت ہونے پر خاتون وارڈن اور جونیئر کلرک کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں تعینات ایک لیڈی ٹریفک وارڈن کے جونیئر کلرک کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے تاہم بعد میں کلرک کی جانب سے شادی سے انکار کر دیا گیا۔

اس موقع پر لیڈی وارڈن نے کلرک کے خلاف زیادتی کی نیت سے اغواء کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔

ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے واقعے کی انکوائری کی تو دونوں قصور وار نکلے ، جس کے بعد محکمے کی بدنامی کا باعث بننے پر سی ٹی او نے دونوں اہلکاروںکو ملازمت سے برطرف کر دیا۔