آئن اسٹائن کا 1922میں لکھا گیا خط نیلام

November 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

مشہور طبیعات دان ایلبرٹ آئن اسٹائن کا 1922میں لکھا گیا خط نیلام ہوگیا ۔

عظیم طبیعات دان آئن اسٹائن کے بارے میں بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ انھوں نے جس چیز کو بھی چھوا وہ سونے کی ہوگئی،یہی وجہ ہے کہ 1922میں انکی جانب سے لکھا گیا ایک خط 32ہزار امریکی ڈالر(42لاکھ 64ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام کردیا گیا ہے۔

نیلامی کی تقریب اسرائیل میں منعقد کی گئی جس میں آئن اسٹائن نے اپنی بہن کو مخاطب کرتے ہوئے نازیوں کے غلبے سے متعلق آگاہی فراہم کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ خط اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ نازیوں کے اقتدار سے 10برس قبل لکھا گیا تھا۔