معاشرے کی اصلاح کیلئے امر بالمعروف بنیادی چیز ہے،علامہ عباس رضا عابدی

November 15, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی رہائش گاہ پر مجلس عزا ہوئی جس میں علماء کرام ،قومی شخصیات اور عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس رضا عابدی کا کہنا تھا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے بنیادی چیز امر باالمعروف ہے کر بلا میں سید الشہداء کا قیام امر با المعروف کے لئے تھا وہ بگاڑ جو یزید نے معاشرے میں پیدا کیا تھا امام حسین علیہ اسلام اُس کی اصلاح کے لئے میدان عمل میں نکلے اور اپنے پورے خانوادہ سمیت درجہ شہادت پر فائز ہوئے آج امت مسلمہ کو کربلا سے رہنمائی لیتے ہوئے معاشرے میں ہونے والی برائیوں کے خلاف قیام کرنا چائیے یہی کربلا کا درس ہے۔