سندھ میں زرعی آمدن پرٹیکس بڑھانے کی تجویز زیرغور

November 15, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں زرعی آمدن پرٹیکس بڑھانے کی تجویز زیرغورہے، مالی سال 2017-18ءمیں صرف21کروڑ زرعی انکم ٹیکس جمع ہوا ۔یہ بات سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں بدھ کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں محکمہ ریونیو سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئی کہی ۔مخدوم مجبوب الزماں نے وضاحت کی کہ یہ انکم ٹیکس نہیں بلکہ زرعی آمدنی پر وصول کیا جانے والاٹیکس ہے۔