فیس بک کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گرفتار

November 15, 2018

فیس بک کی دوستی کا کوئی بھروسہ نہیں کون کب کیسے دھوکا دے دے،گجرانوالہ میں فیس بک کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ایف آئی کے مطابق ملزم کی لڑکی سے فیس بک پر دوستی تین سال پہلے ہوئی تھی، باتوں میں بہلا پھسلا کر ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

متاثرہ لڑکی نے گھر والوں کو بتایا تو معاملہ ایف آئی اے تک پہنچ گیا جس کے بعد ثبوتوں کو دیکھ کر یہ ایکشن کیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی سے ملاقات کے بہانے بہاول پور سے تعلق رکھنے والے شخص کو گوجرانوالہ بلا کر گرفتار کرلیا ۔