آئی فون خریدنے کا جنون نوجوان سکوں سے بھرا ٹب لے کر پہنچ گئے

November 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

آئی فون خریدنے کا شوق کسے نہیں ہوتا ، مگر اسے پورا کرنے کے لیے روسی نوجوانوںنے اپنایا ایک انوکھا انداز ڈھیر سارے سکے اکھٹے کیے اور پہنچ گئے موبائل لینے دوکان پر جنہیں گنتے گنتے دوکاندار بھی تھک گیا ۔

سب سے بہترین اور بیش قیمتی موبائل فون آج کل اکثر نوجوانوں کا شوق ہے ، روس سے تعلق رکھنے والے ان سر پھروں کو ہی دیکھ لیں جو آئی فون کا نیا موبائل خریدنے کے لئے سکے جمع کرنے لگے ،یہاں تک کے سکوں کو باتھ ٹب میں بھر کر ایپل اسٹور بھی پہنچ گئے اور دکان دار کو مشکل میں ڈال دیا۔

یہ نوجوان سکوں سے بھرا باتھ ٹب پہلے وین میں رکھتے ہیں ا ور پھر بمشکل مال میں داخل ہوتے ہوئے ایپل اسٹور تک پہنچے جہاں دکاندار گھنٹوں محنت کے بعد سکےگنتا رہااور پھر ان نوجوانوں کے حوالے نیا آئی فون کیا۔