چکری انٹرچینج کےقریب موٹر وے پرسول جج اسلام آبادکی گاڑی پر فائرنگ

November 17, 2018

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)چکری انٹرچینج کے قریب موٹر وے پرسول جج اسلام آبادسلیمان بدرکی گاڑی پرنامعلوم افرادنےفائرنگ کر دی تاہم سلیمان بدر اور گاڑی میں سوار ان کی فیملی محفوظ رہی،سول جج لاہور سے اسلام آباد واپس آرہے تھے،سول جج نے راولپنڈی اسلام آباد اور موٹر وے پولیس کو مشتبہ گاڑی کانمبر فراہم کر دیا ہے جو خارجی راستوں پر گاڑیوں کو چیک کر رہے ہیں ،پولیس پوسٹ چکری کے انچارج سب انسپکٹر اسلم نے بتایا کہ چوکی چکری کوکسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی،ہمارے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ۔موٹر وے پولیس نے سول جج کی گاڑی پر فائرنگ کی تصدیق کر دی ہے تاہم وہ حملہ کرنے والی گاڑی کا نمبر بتانے سے گریز اں ہے ۔