کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف

November 17, 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹر سندھ کے دورے کے دوران ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو صوبے بھر کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ امن و امان کی بہتری سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری رہیں۔