اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تجویز زیر غور نہیں،صدر مملکت

November 17, 2018

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں نہ تحفظ ناموس رسالت قانون بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گورنر ہائوس لاہور میں علمائے کرام کے وفد سے ملاقات میں صدر مملکت نے واضح کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کے بارے میں مسلم امہ کے موقف سے مکمل طورپر متفق ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتی، 295 سی کا غلط استعمال روکنے کیلئے علماء سے رہنمائی لیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر تشویش ہے، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

صدر ِپاکستان نے کہا کہ مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔