اٹلی فراخ دل ملک ہے ،افریقی تارکین وطن کو یقین دہانی

November 18, 2018

روم(این این آئی)اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے ذریعے لیبیا سے اٹلی لائے گئے درجنوں افریقی تارکین وطن سے ملاقات کی ہے اور انہیںخوش آمدید کہا جبکہ انہیں یقین دلایا ہے کہ اٹلی ایک فراخ دل اور مددگار ملک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روم کے قریب ایک ملٹری ایئر پورٹ پر سالوینی نے اکیاون افریقی تارکین وطن سے ملاقات کی جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچوں پر مشتمل خاندان تھے۔سالوینی نے ان تارکین وطن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسی خواتین اور بچوں کیلئے مہاجرت کا سفر اختیار کرنا جو مشکل میں ہیں، محفوظ راستہ صرف ہوائی جہاز کے ذریعے ہے نہ کی ڈنگی کشتیوں سے، کیونکہ کشتیوں سے سمندر پار کرانے کا انتظام انسانی اسمگلر کرتے ہیں جو اس طرح حاصل ہونے والی آمدنی سے ہتھیار خریدتے ہیں 32بالغوں اور 19بچوں پر مشتمل پناہ گزینوں کے اس گروپ کا تعلق ایتھوپیا، اریٹیریا، صومالیہ اور سوڈان سے ہے یہ اْن دو ہزار تین سو غیر محفوظ افراد میں سے ہیں جنہیں یو این ایچ سی آر نے گزشتہ برس دسمبر سے نائیجیریا کے راستے لیبیا سے نکالا ہے ان تارکین وطن کو کیتھولک ایسوسی ایشن نے اٹلی میں میزبان خاندانوں کے سپرد کیا ہے۔