کوئٹہ:وائٹ روڈ پر فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی کرائم برانچ شہید

November 18, 2018

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) وائٹ روڈ پرسینئر جونیئر اسسٹنٹ کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مسجد جانے والے سابق ڈی آئی جی کرائم برانچ شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق وائٹ روڈ کے رہائشی سابق ڈی آئی جی کرائم برانچ نعیم کاکڑ ہفتے کی شب گھر سے پیدل عشاءکی نماز کی ادائیگی کیلئےسینئر جونیئر اسسٹنٹ کالونی کی مسجد جا رہے تھے وہ جسے ہی مسجد کے قریب پہنچے تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ گئی، شہید کی تدفین آج قلعہ عبداللہ میں ہو گی۔ واضح رہے کہ شہید ایس ایچ او گوالمنڈی نثار کاکڑ کے والد تھے۔