فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے حصول کیلئے بھارتی حکومت کی درخواستوں میں اضافہ

November 18, 2018

واشنگٹن (جنگ نیوز ) فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کی معلومات کے حصول کیلئے بھارتی حکومت کی درخواستوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ناقابل یقین اضافہ ہوا ہے ، بھارتی حکومت نے جنوری سے جون 2018 کے دوران 16 ہزار 580 درخواستیں دیں جو 2016 میں پورے سال میں کی گئی درخواستوں سے بھی زیادہ ہیں ،رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے گزشتہ برس میں مجموعی طور پر22 ہزار 24 اور 2016 میں 13 ہزار 613 درخواستیں بھیجی تھیں ،فیس بک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو 53 فیصد دستاویزات فراہم کی گئیں