نبی اکرم ؐ کا اسوہ انسانیت کے لیے مینارہ نور ہے،طاہر رضابخاری

November 18, 2018

لاہور(خبرنگارخصوصی)نبی اکرم ؐ کا اسوہ انسانیت کے لیے مینارہ نور ہے ۔ آپ نے عدل اجتماعی ، مساوات ، اخوت اور انسان دوستی کے جذبوں کی آبیاری کر کے دنیا کو امن و سلامتی کی منزل سے آشنا کیا۔ ان خیالات کا اظہارداتا دربار میں رحمۃ اللعالمین کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار ، سید بلال چشتی سجادہ نشین اجمیر شریف ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکندر ذوالقرنین سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی ۔