نجی سکیورٹی گارڈز کیساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ، سید ولی شاہ آفریدی

November 18, 2018

پشاور( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماسید ولی شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ زیادہ تر سرکاری اداروں میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، سرکاری اداروں میں پرائیویٹ ملازمین سے 12 گھنٹے ڈیوٹی لینا سراسر زیادتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزیر دفاع پرویز خٹک جب وہ وزیراعلیٰ تھےنے ایک بیان جاری کیا تھا کہ اگر کسی ادارے میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ یا دیگر ملازمین کو 15000 ہزار سے کم تنخواہ ملی تو ہم اس ادارے کے افسروں کے خلاف کارروائی کرینگے اور کمپنیوں کے این او سی ختم کرینگے لیکن آج سرکاری اداروں میں انہی ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور پرویز خٹک وزیر دفاع بھی ہیں لیکن پھر بھی خاموش ہیں ۔