سابق ڈی آئی جی محمد نعیم کاکڑ کو پیرعلی زئی میں سپردخاک کیا جائے گا

November 18, 2018

کوئٹہ(پ ر)سابق ڈی آئی جی پولیس محمد نعیم خان کاکڑ شہیدہوگئے۔وہ حاجی عبدالحکیم مرحوم کے بیٹے ٗ عبدالرحیم کاکڑ ٗ عبدالجلیل ٗ محمد جمیل کے بھائی ٗ وحید احمد (ایس ایچ او) نثار احمد ٗ اخلاق احمد کے والد ٗ عبدالناصر کاکڑ ٗ محمد صابر ٗ محمد قاسم ٗ محمد ظفر کاکڑ کے چچا ٗ صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان کے برادر نسبتی اور صوبائی محمد یونس پیرعلیزئی کے داماد تھے ۔ نمازجنازہ آج گیارہ بجے کلی آرمبی پیرعلیزئی میں ادا کی جائے گی ۔