گوجرانوالہ،موٹرسائیکل کی ڈمپر سے ٹکر، دوست جاں بحق

November 18, 2018

گوجرانوالہ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو دوست جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق سمن آباد کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار چار دوستوں کو روند ڈالا۔

حادثے میں شعیب اور وقاص جاں بحق ہوگئے جبکہ علی اور ذیشان زخمی ہوگئے۔

چاروں دوست شادی میں شرکت کےبعد واپس جارہے تھے۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ،ڈرائیور فرار ہونے مین کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔