پاکستان میں چینی زبان سیکھنے کا رجحان

November 18, 2018

معاشی سرگرمیوں کے میدان میں گیم چینجر کہلانے والا منصوبہ سی پیک ایک طرف پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے تو دوسری طرف چین کی عالمگیر معاشی برتری کی علامت بھی ۔

اس کھلے راز کو اب عام پاکستانی بھی سمجھ رہے ہیں اور مقامی سطح پر چینی زبان سیکھنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

مستقبل کی ضرورتوں کے پیش نظر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ نے تین ماہ پر مشتمل کورس کا انعقاد کیا ، جس میں چائنیز قونصل خانے کی ٹیچر نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو چائنیز زبان سکھائی ۔

کورس کے آخری روز طلباء نے چینی زبان میں ہی اپنا تعارف کرایا اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی زبان کی ٹیچر کا کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں چینی زبان کا مستقبل روشن ہے اور اسی لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔