وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گا

November 19, 2018

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج بروز پیر وزیر اعظم آ فس میں ہو گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وز رائے اعلیٰ اور رکن وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مردم وخانہ شماری رپورٹ سمیت کئی اہم امور زیر غور آئیں گے۔ بلوچستان کی جانب سے پانی کی کم فراہمی کا ایشو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔دریں اثناء چار نکاتی ایجنڈے پر مشتمل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کی زیر صدارت کل منگل کو ہوگا، ذرائع کے مطابق ای سی سی میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ کی تجویزپر ملک میں سرکاری شعبے کی اضافی گندم کی برآمدکی اجازت دینےپر غور کیا جائے گا۔