اربوں کی جائیداد بیچنے پرسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف ایک اور کیس

November 19, 2018

لاہور(خصوصی نمائندہ) نیب لاہور نے دربار حضرت شاہ شمس قاری کے نام وقف اربوں کی جائیداد بیچنے پر سابق وزیر اعلی ٰ کیخلاف ایک اور کیس میں تحقیقات شروع کر دیں ۔مول پر ایل ڈی اے کو بیچنے کا ریکارڈ نیب لاہور کو فراہم کر دیا گیا،دربار حضرت شاہ شمس قاری ؒ کے نام پر وقف 30 کنا ل 14 مرلے81مربع فٹ ملحقہ کو صرف900روپے فی مرلہ ایل ڈی اے کو2009 میں فروخت کیا گیا۔ وقف رقبہ بیچنے کے لئے20فروری 2009کو منعقدہ اجلاس کی صدارت کرنے والے میاں شہباز شریف کے سابق مشیر خواجہ احمد حسان کی نیب لاہور میں طلبی یقینی ہے۔