معذورطلباکو سکالرشپ دینے کا اعلان

November 19, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فن نےمڈل امتحان2018ءکی بنیاد پر سپیشل کوٹہ تعلیمی سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔مڈل امتحان میں کم از کم60فیصد نمبر لینے والے سکالر شپ کی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ درخواست فارم پر مکمل کوائف کے ساتھ 5دسمبر تک پی ای ای ایف کے دفتر ارسال کی جاسکتی ہے ۔