پولیس بھرتی،ایٹاٹیسٹ میں2370امیدواروں کی شرکت

November 19, 2018

پشاور( کرائم رپورٹر) پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے ایٹا کے تحت سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔حسنین شہید گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1میں منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں ضلع بھر سے 2370 امیدواروں نے حصہ لیا ۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمنٰ نے سکول کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیسٹ کے موقع 200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروںٍ نے فرائض سر انجام دیئے ، اس موقع پر ڈائریکٹر ایٹا عاصم علی شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نے سی سی پی او سے بہترین سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔