تحفظ ناموس رسالت سیمینار کے دور رس نتائج برآمد ہونگے،جمعیت

November 20, 2018

کوئٹہ( پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت سیمینار کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، سیمینار میں شیوخ اور کارکنان شرکت کریں گے، تمام یونٹوں کے کنوینروں کو دعوت نامے فراہم کئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات 22 نومبر کو جامعہ مطلع العلوم میں دو بجے تحفظ ناموس رسالت سیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف دینی مدارس کے دورے اور اہل مدارس کو دعوت دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا محمد ہاشم خیشکی حافظ مسعوداحمد، حافظ فضل محمد، مولانا جمال الدین، حکیم حبیب اللہ، مفتی عبدالسلام، مفتی احسان الحق، مولانا محمد ایوب ایوبی، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مفتی ابوبکر، مولانا عبدالولی، حاجی نعمت اللہ ملاخیل بھی موجود تھے، انہوں نے جامعہ مطلع العلوم، جامعہ بحرالعلوم، جامعہ اشرفیہ اور دیگر مدارس کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام حقیقی جمہوری جماعت ہے جس میں شفاف طریقے سے رکنیت سازی ہوتی ہے اس جماعت میں علماء کرام اور دینی مدارس کے شیوخ کو اہمیت حاصل ہے یہ بزرگوں اور اولیاء اللہ کی جماعت ہے شیخ الہند سے لیکر مفتی محمود تک برصغیر کے جید علماء کرام نے اپنے خون اور پسینے سے اس جماعت کی آبیاری کی ہے اور اب قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی قیادت میں دینی کاز کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری ہے۔