اینٹی کرپشن آگاہی مہم، نمل ملتان کیمپس میں مقابلے

November 20, 2018

ملتان(پ ر) نیب کی ہدایات وفاقی سرکاری نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ملتان کیمپس میں طلباء وطالبات کے درمیان مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئر(ر) سید ندیم الاحسن ترمذی تھے۔ طلباء و طالبات نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں کی خاص بات تصویر کشی کے ذریعے کرپشن سے آگاہی دینا تھی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے طلباء وطالبات میں سرٹیکیفٹ تقسیم کئے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی اس قسم کے پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے جس سے طلباء میں کرپشن بارے آگاہی ملتی ہے جو کرپشن سے پاک معاشرہ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔