جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس آج ہوگی

November 20, 2018

لوٹن (جنگ نیوز) جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں آج بروز منگل12ربیع الاول شریف کو حسب سابق روایات جشن عید میلادالنبیﷺ منایا جائے گا۔ اس موقع پر35ویں سالانہ میلاد مصطفیﷺ کانفرنس منعقد ہوگی جب کہ خصوصی طور پر محفل نعت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں برطانیہ بھر کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی صدارت مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی بانی و سرپرست اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کریں گے جب کہ مہمانان گرامی ڈاکٹر محمد عاصم مہاروی، خواجہ پیر نصرالمحمود سجادہ نشین دربار تونسہ شریف، علامہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، سابق وزیر مذہبی امور پاکستان ہوں گے۔ خطیب پاکستان علامہ مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ صاحبزادہ محمد طیب الرحمن ہزاروی، صاحبزادہ قاضی ضیاء المصطفیٰ چشتی کے علاوہ ممتاز علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔ خصوصی محفل نعت میں صاحبزادہ سید الطاف حسین کاظمی، صاحبزادہ سید زہیب مسعود، الحاج محمد شہباز قمر فریدی، محمد ذوالفقار حسینی، خالد حسنین خالد، محمد عمران رضا قادری و دیگر ممتاز نعت خواں گلہائے عقیدت بحضور سرور کائناتﷺ پیش کریں گے۔ کانفرنس کے میزبان جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے بانی و مہتمم خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن میلادالنبیﷺ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور عاشقان رسول بڑے پُرجوش نظر آرہے ہیں اور انشاء اللہ نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے جن دیگر نے اظہار خیال کیا ان میں محبوب خان چشتی، راجہ علی اصغر، حاجی نذیر حسین عباسی، ملک محمد اکرم، ملک محمد افضل، کونسلر راجہ محمد اسلم، راجہ احسان سبحانی، حافظ محمد کامران، قاضی عطا الکبری، محمد صدیق، عرفان خان، محمود علی خان و دیگر شامل تھے۔