پیرس میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلاد النبیﷺ کا شاندار جلوس

November 20, 2018

پیرس (نمائندہ جنگ) پیرس میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پیرس میں میلادالنبیﷺ کا شاندار جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس کاردولیس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی قیادت مولانا محمد احسن عطاری، دعوت اسلامی فرانس کے نگران محمد علی عطاری، دعوت اسلامی بلجیم کے نگران محمد عابد عطاری، امام و خطیب مرکز فیضان مدینہ پیرس نے کی۔ جلوس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیرس کی فضا لیبک یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی۔