بورس جانسن دور کی غیراستعمال شدہ واٹر کینن کی سکریپ میں فروخت

November 20, 2018

لندن( پی اے ) لندن کے سابق میئر بورس جانسن کے دور میں 3لاکھ20ہزار پونڈ میں خریدی اورریبرش کرائی گئی 3واٹر کیننز گزشتہ روز میئر لندن نے صرف11ہزار پونڈ میں فروخت کردیں جس سے خزانے کو 3لاکھ پونڈ سے زیادہ نقصان کاسامنا کرنا پڑا، بورس جانسن نے 2011 میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ واٹر کینن خریدی تھیں،یہ واٹر کیننز ناٹنگھم شائر کی ریکلے میشنز (آئلرٹن) لمیٹڈ کو11ہزار25ڈالر میںفروخت کی گئیں،یہ کمپنی انھیں توڑ کر ان کے پرزے برآمد کردے گی،موجودہ میئر صادق خاں نے کہا کہ ہم نے بالآخر ان سے نجات حاصل کرلی۔بورس جانسن نے یہ واٹر کیننز 2014میں جرمنی سے خریدی تھیں،وزیراعظم تھریسا مے نے 2015میں فساد کی صورتحال میں اس کے استعمال پر پابندی عاید کردی تھی بعد میں ان کی خریداری کو احمقانہ قرار دیاگیاتھا۔