وزیراعظم سے طاہرداوڑکے اہل خانہ کی ملاقات

November 20, 2018

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے غمزدہ خاندان کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔