میرا نام ای سی ایل میں ہونے سے متعلق سپریم کورٹ نے کچھ نہیں کہا،زلفی بخاری

November 20, 2018

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری ( زلفی بخاری )نے کہا ہے کہ میرا نام ای سی ایل میں ہونے سے متعلق سپریم کورٹ نے کچھ نہیں کہا کیونکہ یہ کیس ہائیکورٹ میں ہے ۔سمندر پار پاکستانیز وزارت کی نئی ویب سائٹ ، ای گورنس اور کال سر زمین کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات پر کبھی کوئی مستعفی ہوا اور نہ ہونے کی ضرورت ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ قطر کی جانب سے 1لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دینا اور پاکستان میں ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اْنہیں وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔