دالبندین:250پاکستانی باشندے گرفتار، تفتان انتظامیہ کے حوالے

November 20, 2018

دالبندین (صباح نیوز)ایرانی حکام نے 250 پاکستانی باشندوں کو گرفتارکرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے مختلف علاقوں سے 250لوگ ایران کے راستے روزگار کی تلاش میں یورپ جارہے تھے کہ ایرانی حکام نے انہیں گرفتار کرکے ضروری کارروائی کے بعد تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔