تونسہ، زہریلی لسی پینے سے 8 افراد کی حالت غیر ہو گئی

November 20, 2018

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی حالت لسی پینے سے غیر ہو گئی ،متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زہریلی لسی پینے والوں کو پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا تھا بعد میں وہاں سے ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت انتہائی خراب ہے، لسی میں کوئی زہریلی چیز موجود تھی جو ان افراد کی طبیعت خراب کرنے کا سبب بنی۔